• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سرمایہ کاروں کی چیئرپرسن ایس بی آئی سے ملاقا ت

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرپرسن ایس بی آئی ناہید میمن سے چین کے شان زی فارن اکنامک اینڈ ٹریڈ انڈسٹریل گروپ کمپنی اور نارتھ ویسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ انوسٹی گیشن کے وفد نے ایس ایف ای ٹی آئی سی کے چیئرمین ژیاؤ یو لانگ کی قیادت مین ملاقات کی۔

اس موقع پر چینی وفد نے چیئرپرسن ایس بی آئی ناہید میمن کو بتایا کہ شان زی فارن اکنامک اینڈ ٹریڈ انڈسٹریل گروپ چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں سندھ اور شان زی صوبے کے درمیان رابطہ پل کے طور پر کام کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے کمپنی نے آج کراچی میں اپنا دفتر بھی قائم کر لیا ہے۔

وفد نے انجینئرنگ، ڈیزائن، انفرا اسٹرکچر، اریگیشن اور زراعت کے شعبوں میںسرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ چیئرپرسن ناہید میمن نے چینی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ار کینال لائننگ، ڈرپ اریگیشن اور زرعی پیداوار کی ویلوایڈیشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خصوصی خیر مقدم کریں گے۔

تازہ ترین