• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل پاکستانی کرکٹر شرجیل خان نے اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے ٹریننگ شروع کردی ہے ، انہوں نے کرکٹ کے بجائے باکسنگ کو اپنی فٹنس بہتر بنانے پر ترجیح دی ہے، اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ آئندہ ایک سے دو ہفتوں میں آنے کا امکان ہے، انہوں نے اپنے وزن کو کم کرنے کے لئے ٹریننگ کا آ غاز کردیا ہے۔ اس مقصد کیلیے انہوں نے پاکستان باکسنگ کوچ ٹیم کے سابق کوچ کی خدمات حاصل کی ہیں۔ وہ فزیکل ٹریننگ سے اپنے وزن کو بھی کم کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

تازہ ترین