• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ،کے ایم سی کے اکائونٹس صبح منجمد،رات کو بحال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ بلدیات حکومت سندھ نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے اکائونٹس بحال کردیئے، جنہیں جمعرات کی صبح منجمد کردیا گیا تھا۔ تاہم رات کو اکائونٹس کی بحالی کا نوٹیفکیشن کے ایم سی کو موصول ہوگیا تھا۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ نے میونسپل کمشنر کے ایم سی ڈاکٹر بدر جمیل مندھرو کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

اس ضمن میں میئر کراچی وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مل کر احتجاج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے 15اگست کو گریڈ 20کے افسر ڈاکٹر بدر جمیل مندھرو کو میونسپل کمشنر کے ایم سی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، مگر میئر کراچی نے اعتراض کرتے ہوئے ان کی تعیناتی قبول کرنے سے انکار کردیا اور تنازع بڑھنے کے بعد جمعرات کی صبح محکمہ بلدیات کی جانب سے سندھ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان اور حبیب بینک لمیٹڈ کے صدور کو ایک خط لکھا گیا، جس میں کے ایم سی کے اکائونٹس منجمد کرنے کے لئے کہا گیا، جس کے بعد مذکورہ بینکوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اکائونٹس منجمد کردیئے۔محکمہ بلدیات کے ذرائع کے مطابق شام تک اکائونٹس بحال کردیئے گئے تھے، البتہ اکائونٹس کی بحالی کا نوٹیفکیشن کے ایم سی حکام کو رات دیر سے موصول ہوا۔

تازہ ترین