• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکی چن کی 3ڈی اینی میٹڈ فلم ’دی لیگوننجاگو مووی‘کی نئی جھلکیاں پیش

Todays Print

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) مشہورمارشل آرٹس ہیرو ہیرو جیکی چن کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو ننجاگو موودی کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ چارلی بین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 6ایسے ننجاز کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں انتقام لینے کیلئے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں جیکی چن، ڈیو فرانکو، مائیکل پینا،فریڈ آرمیسن، کومیل نانجیانی اور زیچ ووڈز سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈین لن اور رائے لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 22ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین