• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات،خواتین سمیت 4افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 4افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی دائود چورنگی کے قریب مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پرخاتون کو گولی مار کر زخمی کردیا جس کو زخمی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں خاتون کی شناخت 45سالہ امینہ بی بی کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کی رہائشی ہے ،سپر مارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد تین ہٹی چوک کے قریب مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ،خاتون کو زخمی حالت میں عباسی اسپتال لایا گیا جہاں پر اس کی شناخت مہناز کے نام سے کی گئی،قائد آباد تھانے کی حدود  شیر پائو کالونی میں  ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر52سالہ ریاض محمد ولد اسلم کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ،سرجانی ٹائون کے علاقے روزی گوٹھ کے قریب  ملزمان کی فائرنگ سے 50سالہ عبدالواحد ولد عبدالرحیم زخمی ہو گیا ۔

تازہ ترین