• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین بھارت جنگ میں پاکستان غیر جانبدار نہیں رہ سکتا ، ماہرین

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان جنگ میں پاکستان غیر جانبدار نہیں رہ سکتا ہے اور اس لحاظ سے پاکستان کا کردار کافی اہمیت کا حامل ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ ڈوکلام تنازع نئی دہلی یا بیجنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ  بھارت اور چین کے درمیان جنگ میں پاکستان غیر جانبدار نہیں رہ سکتا ہے اور اس لحاظ سے پاکستان کا کردار کافی اہمیت کا حامل ہے۔ بھارت اور چین نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے ’خود پہل نہ کرنے‘ کے معاہدے پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر لڑائی میں کسی بھی ملک نے جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل کی تو دوسرا بھی ایسا کر سکتا ہے۔

گذشتہ برس نومبر میں انڈیا کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا تھا کہ انڈیا کو ’خود پہل نہ کرنے کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرنی پڑے گی۔‘دوسری جانب چین کے ساتھ جاری کشیدہ ماحول کے درمیان انڈیا نے کہا ہے کہ وہ ڈوکلام تنازع کے باہمی قابل قبول حل کے لیے چين کے ساتھ بات چيت جاری رکھے گا۔تاہم اس کے ساتھ ہی بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’لداخ جیسے واقعات نہ تو ہندوستان کے حق میں ہیں اور نہ ہی چین کے حق میں۔

‘بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے تصدیق  کی  کہ 15 اگست کو پینگونگ تسو پر ایک واقعہ رونما ہوا جس پر دونوں جانب کے مقامی فوجی کمانڈروں نے بات کی۔ اس قسم کے واقعات کسی کے حق میں نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان اس جھڑپ کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جس میں دونوں اطراف سے پتھرائو کیا گیا تھا۔

تازہ ترین