• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ میں دو اسپنرز کھلانے پر غور

ڈھاکا ( جنگ نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لی مین نے لیفٹ آرم اسپن بولر ایشٹن ایگر کی ٹیم میں چار سال بعد واپسی کا اشارہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایگر میر پور ٹیسٹ میں ناتھن لائن کے ساتھ دوسرے اسپنر ہوسکتے ہیں۔ 23 سالہ اسپنر نے 2013 میں ایشز سیریز سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

لیکن وہ کبھی ٹیم کے مستقل رکن نہیں بن سکے ہیں۔ تاہم کینگروز نے حیران کن طور پر اس سال بھارت میں اچھی پرفارمنس کے باوجود اسپنر اسٹیو اوکیف ڈراپ کرکے ایگر کو جگہ دی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ مہمان ٹیم دورہ کی باقاعدہ شروعات نہیں کرسکی ہے، دو روزہ پریکٹس میچ گرائونڈ خراب ہونے کے سبب منسوخ کردیا گیا ہے۔

کوچ نے کہا کہ مارچ میں بھارت کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی۔ ایک بار ہم ٹیسٹ وکٹ دیکھیں گے اور پھر ہم فیصلہ کریں گے کہ میچ میں ہم دو اسپنرز لے جائیں گے یا فاسٹ بولرز پر زیادہ انحصار کیا جائے۔ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار سے شروع ہو جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ چار سے آٹھ ستمبر تکچٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین