• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی غریب کی پہنچ سے دورہوچکی،لوگ کنڈے نہ لگائیں تو کیا کریں،سپریم کورٹ

 اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخواہ میں افغان مہاجرین کے کیمپس کو بجلی کی فراہمی سے متعلق مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے کیمپس کے ہر گھر کو الگ الگ بجلی کا میٹر فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ چار سو ارب روپےکا گردشی قرضہ ہر صارف کے پیچھے پڑا رہے گا ، بجلی کے یونٹ کی قیمت 14 روپے ہونے کے بعدبجلی کی چوری زیادہ بڑھی ہے ، اب بجلی غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے،غریب کنڈے نہ لگائیں تو کیا کریں؟جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو جسٹس دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کنونشن کے تحت افغان مہاجرین بھی پاکستان کے رہائشی صارفین کے برابر کااسٹیٹس رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مہاجرین کیمپس سے نکل کر دیگر علاقوں میں پھیل چکے ہیں، مہاجرین کی دیگر علاقوں میں منتقلی کو کنٹرول کرنے کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہو اجوملک کی بد قسمتی ہے،جب مہاجرین کچھ لوگوں کے اندر گھسے تو انہیں تکلیف پہنچی،جب تکلیف پہنچی تو کہنے لگے کہ دو ماہ میں مہاجرین ملک چھوڑ دیں،بجلی کی چوری یونٹ کی قیمت 14 روپے ہونے کے بعد زیادہ بڑھی ہے، چار سو ارب کا گردشی قرضہ ہر صارف کے پیچھے پڑا رہے گا،بجلی غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے،غریب کنڈے نہ لگائیں تو کیا کریں،بعد ازاں فاضل عدالت نے مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

تازہ ترین