• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی تجارت کی وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی تجارت کی وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ، وزیراعلیٰ سے ملاقات میں برطانوی وزیرکے ہمراہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو ، قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر، کراچی اسٹیو کراس مین ، پرائیویٹ سیکریٹری گریس میک ڈونگاہ ، لنڈن میں تجارتی سربراہان میتھو لیسٹر اور لیزا ویڈان موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سندھ میں سرمایہ کاری اور دلچسپی کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفد کو وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت کو صوبے بھر میں ہوا اور شمسی توانائی، کراچی میں شعبہ ٹرانسپورٹ، ایس تھری منصوبے و دیگر میں بڑے پیمانے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ زیر تحت اہم منصوبے شروع کئے جاسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سکھر بیراج کی بحالی اور نئے بیراج کی تعمیر کے کام کو آگے بڑھانے کیلئے سکھربیراج تعمیر کرنے والے برطانوی انجینئرز یا فرمز کا تعاون درکار ہے۔ دریں اثناءگورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کے دوران برطانوی وزیر مملکت کے ہمراہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاک برطانیہ باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع  اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ برطانوی سرمایہ کار کراچی کے سازگار سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اْٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک برطانیہ اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین