• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائرفورس کے ذریعے کشمیریوں پر حملے کی کلیئرنس قابل مذمت ہے، عبدالمجید ندیم

برمنگھم (پ ر) بھارتی حکومت کا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے اپنی ائرفورس کو معصوم کشمیریوں پر حملے کی کلیئرنس دینا انتہائی گھنائونا فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

بھارت کا کوئی بھی ظلم وجبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتا۔

کشمیری آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر برطانیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ’’ساری دنیا جانتی ہے کہ مودی ایک قاتل اور دہشت گرد شخص ہے جس کے ہاتھ مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور دوسرے اقلیتی طبقات کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ لہٰذا ایسے شخص سے یہی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے لیکن اسے یاد رکھنا چاہیئے کہ کشمیری ہر طرح کے ظلم و ستم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں اور وہ آزادی سے کم کسی بھی بات کو ماننے کے لئے ہرگز تیار نہیں ہیں۔ مفتی عبدالمجید ندیم نے حقوق انسانی کی تنظیموں، انسانی آزادی اور وقار پر یقین رکھنے والے ممبران پارلیمنت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نازک مرحلے پر اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین