• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے، وفاقی وزیر کا سینیٹ میں جواب

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 70 فیصد اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے۔ 1995ءسے نئی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر پر پابندی ہے۔

ایوان بالا میں سینیٹر نوابزادہ سیف اﷲ مگسی کے سوال پر وفاقی وزیر اکرم درانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے وزارت کے ملازمین میں تمام مشکلات کے باوجود 35 فیصد اضافہ کیا ہے۔ موجودہ وزیراعظم کو ہی 70 فیصد اضافے کی سمری بھجوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال قبل سرکاری ملازمین کی نئی رہائش گاہوں پر پابندی عائد کی گئی جس کی وجہ سے ملازمین کے لئے رہائش گاہیں کم ہیں، اس کے لئے پابندی ہٹانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین