• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکوں کے گرد تجاوزات کی بھرمار،انتظامیہ خاموش

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے کے زیر انتظام پارکوں کے باہر تجاوزات مافیا نے ایک بار پھر پنجے گاڑھ لئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی ہے، معلوم ہوا ہے کہ گول باغ پارک اور امیر آباد پارک کے اطراف میں تجاوزات کی بھر مار ہو گئی ہے ، فٹ پاتھ پر ریڑھیاں ، پھٹے سجا دیئے گئے جس کی وجہ سے لوگوں کا فٹ پاتھ پر چلنا محال ہو گیا ہے ، اسی طرح ممتازآباد پارک کے اطراف میں ریڑھی مافیا نے مستقل اڈاے قائم کر لئے ہیں، واضح رہے کہ چند روز قبل گول باغ پارک میں واقع کینٹین میں غیر قانونی کاونٹرز کی تعمیر کی جارہی تھی جسے پی ایچ اے حکام نے رکوادیا ، معلوم ہوا ہے کہ کینٹین انتظامیہ نے خفیہ طریقے سے کاؤنٹر بنانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، علاوہ ازیں چونگی نمبر 9 کے قریب واقع زکریا گرین بیلٹ کے اطراف میں بھی تجاوزات قائم ہو چکی ہیں ، تجاوزات مافیا کے خلاف کسی بھی ادارے کی طرف سے آپریشن نہیں کیا جا رہا ، شہریوں نے پارکوں اطراف میں تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین