• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنویر احمد صوفی پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ہدایت سوپ اینڈ کیمیکل انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور کےتنویر احمد صوفی، چیئرمین، طارق ذکریا، اے کے انڈسٹریز کراچی سینئر وائس چیئرمین اور نوید فاروق فریدی، انوار سوپ انڈسٹری کراچی وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔جبکہ منیجنگ کمیٹی کی 6 نشستوں پر۔ طارق ذکریا ،محمد آفتاب اشرف،نوید فاروق فریدی، شکیل احمد کپور، شیخ محمد الیاس اور محمد عطاالرحمٰن منتخب ہو ئے ہیں تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب قرار پائے ہیں ۔

تازہ ترین