• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختون جہاں بھی رہتے ہیں اپنی روایات کومدنظر رکھتےہیں، محراب گل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی (ولی) کے قائم مقام مرکزی صدر محراب گل مہمند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مورخجب بھی فاٹا کے گزرے ادوار کی تاریخ تحریر کرے گا تو فاٹا اصلاحات کی مخالفت کرنے والے ایک مذہبی سیاسی جماعت کے سربراہ اور ایک نام نہاد قوم پرست جماعت کے مخالفانہ کردار کا تذکرہ سرفہرست ہوگا، رواج ایکٹ کی وکالت کرنے والے فاٹا اور پختون قوم کی تاریخ جانتے ہوئے بھی دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں، جب فاٹا نے خیبرپختونخواہ میں ضم ہی ہونا ہے تو رواج ایکٹ کی حمایت ایسا ہی ہے جیسے چور کی داڑھی میں تنکا، رواج ایکٹ کی وکالت کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ پختون قوم جہاں کہیں بھی رہتی اور بستی ہے اپنے رواج و روایات کو ہی مدنظر رکھتی ہے اور اسی کے تحت اپنے سماجی اقدار کا تحفظ کرتی ہے، ماضی کی تمام خرابیوں کو دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ نچلی سطح تک فاٹا کے عوام کے مسائل کے حل اور فاٹا کے عوام کو آئندہ انتخابات سے قبل خیبر پختونخواہ کی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔

تازہ ترین