• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالجیٹ کے اساتذہ آج سے علامتی ہڑتال شروع کرینگے

پشاور (خبر نگار خصوصی )اسلامیہ کالجیٹ سکول کے اساتذہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آج سے باقاعدہ علامتی احتجاج شروع کرینگے، 30 ستمبر تک روزانہ تین کلاسز کابائیکاٹ کرینگے جبکہ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے کلاسز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائےگا۔ اسلامیہ کالجیٹ ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدرمعصوم خٹک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے بعد سے اسلامیہ کالجیٹ سکول کے مسائل میں روز بروزاضافہ ہورہا ہے ، اساتذہ کےمطالبات کئی بارانتظامیہ کو پیش کئے گئےابھی تک منظوری نہیں دی گئی ہے ۔
تازہ ترین