• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹرانتخاب عالم کی کتاب کی پذیرائی تقریب

پشاور(جنرل رپورٹر) معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹر انتخاب عالم کی کتاب کی پذیرائی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،عبادت ہسپتال میں ہونے والی تقریب میں معروف ماہر نفسیات پروفیسرڈاکٹر خالد مفتی ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ نورگیلانی، شاعروادیب ناصر علی سید، یونس صابر،پروفیسر سید شکیل نایاب، کالم نگار مشتاق شباب اور دیگر نے شرکت کی۔پروفیسرڈاکٹر خالد مفتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر انتخاب عالم کی کتاب"ʼبیماریوں کی حقیقت" سائنسی اور دلائل پر مبنی کتاب ہے جس میں ذہنی صحت بارے بھی تفصیل سے معلومات ہیں ، انہوں نے ڈاکٹر انتخاب عالم کو اعزازی طور پر سائیکاٹریک اعزاز دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف موجودہ نسل کے بہترین فزیشن ہیں اوربہترین انسان ہیں انکی کتاب سے لوگوں میں بیماریوں کی وجوہات اورروک تھام وغیرہ سے متعلق گائیڈنس ملے گی۔ انہوں نے شرکاء پر زوردیا کہ وہ فاسٹ فوڈ اور نسوار کا استعمال ترک کردیں جو مختلف امراض کی بڑی وجہ بنتےہیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصنف ڈاکٹر انتخاب عالم نےکہا کہ کئی ایسی بیماریاں ہیں جنہیں جڑسے ختم نہیں کیاجاسکتاتاہم احتیاطی تدابیر، پرہیز اورورزش سے ان بیماریوں کو قابو کیاجاسکتا ہے،اپنے خطاب میں دیگر مقررین نےکہا کہ کتاب میں جدید سائنس اوراسلام کی روشنی میں ذیابیطیس، بلڈپریشر اور دیگر بیماریا ں ہونے کی وجوہات اوران کے علاج پر بات کی گئی ہے ، کتاب عام فہم ہے جو عام لوگوں کی بھی سمجھ میں آئے گی۔ تقریب کے آخر میں کرنل بابر نے ڈاکٹر انتخاب عالم کو سوینیئرپیش کیا جبکہ شرکاء میں مفت کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔
تازہ ترین