• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کا چوتھا اجلا س ہنگامہ کی نذرہوگیا

حیدرآباد( رپورٹ:امجداسلام) بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کا چوتھا اجلا س ہنگامہ کی نظرہوگیا‘ایم کیوایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے اراکین ایچ ایم سی نے اپنے ہی مئیر پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کردئے‘مئیر حیدرآباد اراکین کو خاموش کرانے میں ناکامی پر مشتعل ہوگئے اور چیمبر میں چلے گئے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کے چوتھے عمومی اجلاس میں عوامی مسائل کے حل لئے یکجا ہونے والے بلدیاتی نمائندے آپس میں الجھ پڑے اوراجلاس کی کاروائی مچھلی بازار بن گیا‘حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے جنرل کاونسل کا عمومی اجلاس ڈھائی ماہ بعد منعقد ہوا اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی ایم کیو ایم کے منتخب اراکین اپنے ہی میئر پر برس پڑے اور ترقیاتی فنڈر کے اجراءمیں من پسند اراکین کو نوازنے کا الزام عائد کردیا جس پر ایوان مچھلی بازار بن گیا جس پر میئر اراکین کو کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دے۔
تازہ ترین