• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی ، پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس شیر پاو کالونی میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئےچھاپہ مارا منشیات نے پولیس کودیکھتے ہی سے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں ایک منشیات فر وش 50سالہ کا کا گل ہلاک ہوگیا ،جبکہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس نے لاش اور زخمی اہلکار کوجناح اسپتال منتقل کر دیا،ہلاک ملزم کے سینے اور چہرے پر گولیاں لگیں ۔
تازہ ترین