• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا کے سباستیان کُرس دنیا کے کم عمر ترین حکمران ہونگے

ویانا (جنگ نیوز) یورپی یونین کے رکن ملک آسٹریا میں پارلیمانی انتخابات قدامت پسندوں کی آسٹرین پیپلز پارٹی نے جیت لیے ہیں، جس کے بعد اس پارٹی کے رہنما 31 سالہ سباستیان کُرس کے یورپ کے کم عمر ترین سربراہ حکومت بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ویانا سے ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یورپی پہاڑی سلسلے ایلپس میں واقع اس وفاقی جمہوریہ میں اتوار کے دن ہونے والے وفاقی پارلیمانی الیکشن کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قدامت پسندوں کی پیپلز پارٹی (OeVP) 31.5 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
تازہ ترین