• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرد وعرب جنگجوئوں نے رقہ کو داعش سے آزاد کروالیا

رقہ (اے ایف پی) امریکی حمایت یافتہ شامی جنگجوئوں نے داعش کے قبضے سے رقہ کو آزاد کروالیا ہے، شامی جنگجوئوں نے رقہ میں موجود باقی رہ جانے والے شدت پسندوں کو بھی شکست دے دی۔ داعش نے رقہ کو اپنی خودساختہ خلافت کا دارالخلافہ قرار دیا تھا۔ رقہ کی آزادی کے لئے کئی ماہ سے لڑائی جاری تھی اور یہاں شکست داعش کی جانب سے اپنی ریاست کے قیام کے تجربے کیلئے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی جو شام اور عراق میں جاری کارروائیوں کے بعد تباہی سے دوچار ہے۔ رقہ کے اندر کردوں اور عرب جنگجوئوں پر مشتمل گروپ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجو جشن مناتے رہے اور انہوں نے شہر کی مشہور النیم چورنگی پر پیلے رنگ کا اپنا جھنڈا لہرادیا ہے، داعش کے زیرقبضہ یہ چورنگی ’’جہنمی چورنگی‘‘ کہلاتی تھی جہاں لوگوں کو سر عام سزائے موت دی جاتی تھی۔
تازہ ترین