• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی ڈرون حملے

واشنگٹن (جنگ نیوز) پینٹاگان کا کہنا ہے کہ یمن میں داعش کے دو تربیتی کیمپوں پر امریکی فضائی کارروائی میں داعش کے درجنوں جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ یہ کیمپ یمن کے البدیہ علاقے میں قائم تھے۔پینٹاگان نے بتایا ہے کہ داعش اِن کیمپوں کو شدت پسندوں کی تربیت کے لیے استعمال کیا کرتی تھی، جن میں مشین گن چلانا اور راکیٹ سے داغے جانے والے گولے چلا کر دہشت گرد حملے کس طرح کیے جاتے ہیں؛ اور ساتھ ہی لڑاکوں کو سخت حالات کا مقابلہ کرنے کی تربیت دی جاتی تھی۔ایک بیان میں پینٹاگان نے کہا ہے کہ ’’داعش یمن کے لاقانونیت والے علاقوں کو استعمال کرتے ہوئے، رقوم پہنچانے، باغیانہ صورت حال پیدا کرنے، وسائل کا استعمال اور امریکہ اور دنیا بھر میں اس کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کی تربیت فراہم کرتا ہے‘‘۔پینٹاگان نے یمن کو دہشت گرد تربیت کا مرکز قرار دیا ہے۔
تازہ ترین