• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،ترک فیملی کوملک بدر کرنے پر وفاقی وزارت داخلہ سے 20اکتوبر تک جواب طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ترک فیملی کو ملک بدر کرنے پر سیکرٹری وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ سے 20 اکتوبر تک جواب مانگ لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ترک فیملی کو ملک بدر کرنے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے نشاندہی کی کہ عدالتی احکامات کے باوجود ترک فیلمی کو ملک بدر کر دیا گیا ہے،عاصمہ جہانگیر نے ترک شہریوں کے پاسپورٹ عدالت میں پیش کئے،عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لیے سیکرٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ترک شہریوں کو ملک بدر کیسے کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ملک بدر کیے جانے والے ترک شہریوں کا ریکارڈ طلب کرتےہوئےپاکستان میں مقیم ترک فیملی کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔
تازہ ترین