• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹیلی جنس پر کارروائی کرینگے، وزیراعظم کی نائب امریکی صدر کو یقین دہانی

Todays Print

اسلام آباد (جنگ نیوز) امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے گزشتہ روز وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو ٹیلیفون کیا ۔نائب امریکی صدر نے امریکی خاتون کیٹلن کولمن، ان کے شوہر جوشوابوئل اور ان کے تین بچوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے فوری کارروائی پر امریکی حکومت کی طرف سے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ نائب صدر نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ان دوطرفہ تعلقات کو خطے کے امن اور خوشحالی کیلئے مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان امریکا کی طرف سے دی گئی کسی بھی قابل عمل انٹیلی جنس اطلاع پر کاروائی کریگا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کیلئے اعلی سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔نائب امریکی صدر نے مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کی وزیراعظم کی دعوت بھی قبول کی۔

تازہ ترین