• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیااپوزیشن لیڈرلانے کی کوششیں ناکام ،عمران کا پول کھل گیا،خورشیدشاہ

Todays Print

ہالا(نامہ نگار)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہےکہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی بانی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانی دی ہے‘ موجودہ حالات میں بھی پی پی جمہوریت کو بچانے کیلئے کوشاں ہے ‘ نیااپوزیشن لیڈرلانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں‘ عمران خان کا پول بھی کھل گیا۔

مخدوم ہاؤس ہالا میں سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چار سال سے اپوزیشن لیڈر کے فرائض دیانتداری سے ادا کئے ہیں ایم کیو ایم تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چل رہا ہوں ‘گالی گلوچ کی سیاست پی پی کاوطیرہ نہیں ہے‘اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے عمران خان کی کوششوں کا پول کھل گیا ہے‘شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ نے چارٹرآف ڈیموکرسی جمہوریت کے استحکام کیلئے کیا تھا‘ پرویز مشرف کو بھی عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے‘بیرون ملک بیٹھ کر الزامات لگانا افسوسناک ہے۔

تازہ ترین