• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ڈی ایٹ اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے

Todays Print

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی 8 کے 9ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے جمعرات کو ترکی پہنچ گئے۔ استنبول کے ڈپٹی گورنر مہمت علی الوتاس نے استنبول انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ معاشی تعاون پر ڈی ایٹ تنظیم کا 9 واں اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین