• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکنڈی اور مچھ کو پانی کے سو فیصد آلودہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) بلوچستان کے علاقوں نوکنڈی اور مچھ کی آبادیوں کو فراہم کئے جانے والے پانی کے سو فیصد آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، یہ پانی جراثیمی اور کیمیائی طور پر آلودہ ہے ،پانی کی لائنیں خستہ حال ہوچکیں، پینے کیلئے غیر محفوظ ہے، پاکستان آبی وسائل کی تحقیقاتی کونسل (پی سی آر ڈبلیو آر) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق نوکنڈی جو کہ ضلع چاغی کی تحصیل ہے ، جہاں پانی 95کلومیٹر دور کنوئوں سے پمپ کر کے پائپ لائنوں کے ذریعے زمینی ٹینکوں میں اکٹھا کر کے مکینوں کو سپلائی کیا جاتا ہے ، پانی کی لائنیں بھی خستہ حال ہو چکی ہیں یہاں سے پانی کے نمونے حاصل کر کے ان کا پی سی آر ڈبلیو آر کے ریجنل دفتر کوئٹہ کی واٹر کوالٹی لیبارٹری میں پی ایس کیو سی اے کے پینے کے پانی کے معیار کے مطابق تجزیہ کیا گیا تو تمام پانی کے نمونے جراثیمی اور کیمیائی طور پر آلودہ پائے گئے ، جنہیں پینے کیلئے غیرمحفوظ قرار دیدیا گیا ہے ، اسی طرح مچھ جہاں پر چشموں سے پانی پمپ کر نے اور ذخیرہ کرنے کے یہاں کی آبادی کو فراہم کیا جاتا ہے اس پانی کے نمونوں کا بھی پی سی آر ڈبلیو آر کے ریجنل آفس کوئٹہ کی واٹر کوالٹی لیبارٹری میں پی ایس کیو سی اے کے پینے کے پانی کے معیار کے مطابق تجزیہ کیا گیا تو اس پانی کے نمونے بھی جراثیمی اور کیمیائی طور پر آلودہ پائے گئے اور اس پانی کو پینے کیلئے غیرمحفوظ قرار دیا گیا ہے۔
تازہ ترین