• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس، نیب دلائل مکمل کرے،سندھ ہائیکورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ درخواستیں 2016سے زیر التوا ہیں نیب دلائل مکمل کرے۔مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔عدالت نے شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ کے ر وبرو جمعرات کوسابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران عدالت نے شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی ہے۔ دوران سماعت نیب نے موقف اختیارکیا کہ ملزمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔عدالت نے نیب کو تنبیہ کی کہ درخواستیں 2016سے زیر التوا ہیں نیب جلددلائل مکمل کرے،مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔عدالت نے نیب پراسکیوٹر اور نیب تفتیشی افسر کوحکم دیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔
تازہ ترین