• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائوں میں پانی کی کمی ، پنجاب میں نہریں آج سے 31اکتوبر تک بند

لاہور ( این این آئی) ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق امسال ربیع کی فصل کیلئے دریائوں میں پانی کی کمی کے باعث صوبوں کو20فیصدکم پانی دستیاب ہوگا،اس فیصلے کی روشنی میں محکمہ آبپاشی پنجاب نے نہروں کو چلانے کا نیاشیڈول تیار کیاہے جس کے مطابق صوبے میں سارا سال بہنے والی نہریں 20سے 31اکتوبر تک بند رکھی جائیں گی اور یکم نومبر سے اپنے مقررہ ڈسچارج کے مطابق چلائی جائیں گی جبکہ سال میں چھ ماہ بند رہنے والی ششماہی نہروں کو بھی نومبر کے مہینے میں 15دنوں کیلئے کھول دیا جا ئے گا تاکہ ربیع کی فصل کیلئے درکار پانی کاشتکاروں کووافر مقدار میں میسرآسکے۔اس امر کا اظہارصوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ خان شادی خیل نے یہاں ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین