• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار جانوروں کا 24سو کلومضر صحت گوشت پکڑ لیا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)غیر قانونی ذبح خانے میں کیڑے لگے گوشت کو جعلی رسیدیں اور نقلی مہریں لگا کر بیچنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئےپنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2400کلو بیمار جانوروں کا مضر صحت گوشت پکڑ لیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑونے بتایا کہ چوہان روڈپر واقع غیر قانونی مذبح خانے میں کیڑے لگا گوشت پڑا تھا ۔ مذبح خانے کے مالک، قصائی محمد اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مالک فرار ہوگیا۔موقع سےگوشت کو پریشر سے پانی لگانے والی مشینیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ علاوہ ازیں دی بریڈ لائن،بیسٹ وے بیکرز ،کوکونٹ پراسیسنگ یونٹ،گھی پروڈکشن یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات ،چوہوں کے فضلاجات، کاسمیٹک کلرز کے استعمال،لال بیگ اور دیگر حشرات کی موجودگی،کوکونٹ کو کاسٹک سوڈا اوربلیچ سے دھونے اورجانوروں کی چربی سے تیار کرنے پر سیل کر دیا ۔ ماؤنٹ ہل، غازی فوڈز،بیک اینڈ بیکرزاور خمسہ بینکوویٹ ہال کو مجموعی طور پر 23,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
تازہ ترین