• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بر طانیہ اور ری پبلک آف آئر لینڈ کو ویک اینڈ پراٹلانٹک طوفان کا سامنا، یلوویدرکی وارننگ جاری

لندن (پی اے) برطانیہ اور ری پبلک آف آئر لینڈ کے مختلف حصوں کو ویک اینڈ پر اٹلانٹک طوفان اور جھکڑوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اس طوفان کو برائن کا نام دیا گیا ہے، آئرش میٹ آفس نے طوفانی ہوائوں کے سلسلے میں یلو ویدر وارننگ جاری کی ہے، میٹ آفس کا کہنا ہے کہ ہفتے کو سدرن اور ویسٹرن انگلینڈ اینڈ ویلز کے حصوں میں سیلابی صورت حال کے بھی خدشات ہیں، آئرش ری پبلک کے مختلف حصوں میں اس طوفان کے زیادہ اثرات کے امکانات کی وجہ سے اورنج وارننگ جاری کی گئی ہے، رواں موسم سرما میں یہ دوسرا طوفان برطانیہ کو متاثر کرے گا جس کو کوئی نام دیا گیا ہے، قبل ازیں ایلین نامی طوفان سے برطانیہ متاثر ہوا تھا، میٹ آفس کے مطابق طوفان کی وجہ سے جھکڑوں کی رفتار70میل (112کلو میٹر) فی گھنٹہ ہوسکتی ہے جس سے ہفتہ کی صبح کے اوائل میں سائوتھ ویسٹ آئرلینڈ کے حصے متاثر ہوں گے، پھر اس کے اثرات سدرن انگلینڈ اور سدرن اینڈ ویسٹرن ویلز میں بھی پڑیں گے، میٹ آفس کی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ناردرن آئرلینڈ میں ہفتے کو شدید بارش ہوگی، یہ بھی انتباہ دیا گیا ہے کہ شدید بارشوں سے برطانیہ کے کچھ ساحلی علاقوں میں بلند لہروں کی وجہ سے سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، میٹ آفس نے متنبہ کیا ہے کہ بارش اور سیلابی کیفیت کی وجہ سے سفری تعطل تاخیر ہوگی، سڑک، فضائی اور ریل ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتی ہے، بجلی اور دیگر سروسز کے تھوڑی دیر کے لئے تعطل کے بھی امکانات ہیں، میٹ آفس کے چیف فور کاسٹر ڈین سوری نے کہا کہ آئر لینڈ میں طوفان سے صورت حال بدترین ہوسکتی ہے، فی الوقت ہم برطانیہ میں اس کے ویسے ہی اثرات کی توقعات نہیں رکھتے، وارننگ ایریاز میں جھکڑوں کی رفتار50میل فی گھنٹہ سے زائد ہوسکتی ہے ساحلی علاقوں میں ان کی رفتار70میل فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ بلند سمندری لہروں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں مقامی طور پر خطرناک صورت حال ہوسکتی ہے، میٹ آفس کا کہنا ہے کہ اس کا برطانیہ کے کسی حصے کے لئے فی الوقت ایمبر وارننگ جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جاتا رہے گا، آئرش میٹ آفس نے کہا کہ آئرلینڈ کے کچھ علاقوں میں کوسٹل فلڈنگ ہوسکتی ہے، آئرلینڈ میں پیر کو تین افراد طوفان میں ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ہزاروں افراد بجلی اور پانی سے محروم ہوگئے تھے۔
تازہ ترین