• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گٹکے اور مین پوری کے گودام پرچھاپہ،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گھر میں بننے والے غیرملکی گٹکے‘ مین پوری کے گودام پرچھاپہ مارکر 30لاکھ روپے مالیت کے 11مختلف اقسام کا انڈین گٹکا‘ تمباکو کی بوریاں‘ انڈین نسوار‘ اسمگل سیگریٹ کی بھاری مقدار برآمدکرلی ہے کاروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اورمارکیٹ منیرعباسی نے خفیہ اطلاع پر ہفتہ کو اکبر سی این جی کے قریب راشد عرف کالا کے گھر میںبننے گودام پر چھاپہ مارکر 30لاکھ روپے س ے زائد مالیت کے 11مختلف اقسام کے 2لاکھ 27ہزار انڈین گٹکے کے پیکٹ‘ 9بوری تمباکو ‘4بوری انڈین نسوار تارا 450پیکٹ غیرملکی اسمگل شدہ سیگریٹ برآمدکرلی ہیں۔ ”جنگ“ کے رابطے پر ایس ایچ او مارکیٹ منیرعباسی نے بتایا کہ کاروائی کے دوران کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گودام مالک کوگرفتارکرلیاجائے گا۔
تازہ ترین