• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوڈیرو: بیگم نصرت بھٹو کی برسی،قرآن خوانی کا اہتمام

نوڈیرو(نامنہ نگار) مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی چھٹی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لئے نوڈیرو ہاؤس میں پیپلز پارٹی سٹی نوڈیرو کی جانب سے قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح بھٹو ، ایم پی اے محمد علی خان بھٹو ، ایم پی اے خورشید احمد جونیجو، پی پی رہنما اعجاز احمد لغاری ، شبیراں موہل ، دلیپ کمار اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اللہ ڈنو بھٹو سمیت بڑی تعداد میں پی پی رہنما ؤں اور کارکنان نے شرکت کر کے مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی اور غریبوں میں لنگر تقسیم کیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر و رکنِ قومی اسمبلی فریال تالپورنے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں ایم این اے فریال تالپور نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو عزم و ہمت اور حوصلہ کی علامت تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد جس طرح بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کو للکارا اس پر تمام باشعور و جمہوریت پسند افراد کا سر فخر سے بلند ہے۔ فریال تالپور نے کہا کہ ضیاء کی بدترین آمریت کے خلاف خواتین کو منظم کرنا بیگم نصرت بھٹو کا کمال کارنامہ تھا جس کے باعث پاکستانی خواتین نے تاریخ رقم کی۔
تازہ ترین