• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی آئر لینڈ کے کوچ مکائیکل اونیل نے نشے میں گاڑی چلانے کا اعتراف کرلیا

لندن( نیوز ڈیسک)شمالی آئر لینڈ کے فٹبال کوچ مائیل اونیل نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا اعتراف کرلیا۔ ان پر اس جرم میں ڈرائیونگ نہ کرنے کی 16ماہ کی پابندی عائد ہوچکی ہے۔ 10ستمبر کو علی الصبح ایڈنبرگ پولیس نے انہیں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے روکا تھا۔ وہ مقررہ حد سے تین گنا زائد الکوحل استعمال کیے ہوئے پایا گیا تھا۔ ان پر 1300 پائونڈ جرمانہ بھی عائد ہوا تھا، تاہم عدالت میں ان کے وکیل جیمر میلگیرو نے تسلیم کر لیا کہ میرے موکل نے اس معاملے میں غلطی کی ہے۔
تازہ ترین