• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے متعلق پلاننگ کمیشن کی وضاحت

اسلام آباد(مہتاب حیدر)چینی کمپنی کی گوادر کے رہائشی پروجیکٹ میں 50کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری سے متعلق پریس میں شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے وزارت پلاننگ ، ترقیات و اصلاحات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ خبر نہ صرف بے بنیاد بلکہ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔ترجمان نے وضاحت پیش کی کہ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے)نے ’’چائناپاک ہلز‘‘ہائوسنگ پروجیکٹ کو این او سی جاری نہیں کی ہے،یہاں تک کہ جی ڈی اے کو بھی ہائوسنگ سیکٹر میں چین کی جانب سے 50کروڑڈالرز کی سرمایہ کاری سے متعلق علم نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خبر میں چین کے پیشہ وروں کے 2023تک گوادر منتقل ہونے سے متعلق بات کو خاصا بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے، اس لیے اخبارات کو چاہیئے تھا کہ وہ اس طرح کی خبر شائع کرنے سے پہلے وزارت پلاننگ سے رابطہ کرتی۔
تازہ ترین