• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی نے تمام اقوام و طبقات کو متحدکیا ہے، مولانا شاہ محمد صدیقی

حب ( نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و تحصیل حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی نے 26اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس کے حوالہ سے یونٹ شاہ اسماعیل شہید آباد نظر چورنگی ،امیر آباد،گلیکسی ٹاؤن کے دور ے کے موقع پر یونٹس کی مجالس عمومی و کارنر مٹینگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام وہ واحد جماعت ہے جس نے تمام اقوام و طبقات کو متحد کیا ہے اور آج بلوچستان کی اقوام میں جو محبت و بھائی چارے کی فضا قائم ہے یہ مفتی محمود کے کاروان جمعیت علمائے اسلام کی مرہون منت ہے کیونکہ جمعیت نے ہمیشہ بلوچستان کی حقیقی جنگ لڑی ہے جبکہ قوم پرستوں نے صرف اپنی تجوریاں بھریں اور بلوچ قوم کو قوم پرستی کے نام پر دست و گریبان کرایا اور 60سال ہمیشہ وزیراعلیٰ یہ نواب و سردار رہے لیکن انہوں نے بلوچوں کو وسائل کے بجائے نفرت اور خون ریزی کا تحفہ دیا لیکن جمعیت علمائے اسلام مفتی محمود کے امن و محبت کا فلسفہ لیکر آج بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے قومی فنڈکوکئی سال خرچ نہیں کرتے اور جب الیکشن قریب آتے ہیں تو سیاسی رشوت کے طور پر لوگوں کے ضمیر خرید نے کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن جمعیت علمائے اسلام وہ واحد جماعت ہے جو بلا امتیاز خدمت کو اپنا مقصد سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ 26اکتوبر کو کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس سے بلوچستان کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور ضلع لسبیلہ سے بھرپور شرکت کرینگے اس موقع پر انکے ہمراہ حافظ ہدایت اللہ ،مفتی محمد یوسف ،مفتی عبدالولی،اور یونٹسز آباد کے امیر حافظ یونس یائند خان ،منظور احمد کاکٹر،حفیظ ،محمد صادق ،مولانا ولی اللہ،حافظ نعمت اللہ ،حافظ عزت اللہ،مولانا عبدالطیف ،مولانا عبدالرحیم ،مولانا عبدالعزیز و دیگر موجود تھے ۔
تازہ ترین