• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند ایجنسی،چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ،5اہلکار زخمی

مہمند ایجنسی ( نمائندہ جنگ)مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحدی پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ سیکورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کاروائی پرحملہ آور فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ مہمند ایجنسی مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب تحصیل صافی شیخ بابا گلونو میں قائم پاک افغان سرحدی پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کاروائی پرحملہ آور سرحد پار فرار ہو گئے۔
تازہ ترین