تمباکو کو بھی نشہ آور اشیاء میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ اس کی عادت چھڑانے سے نہیں چھوٹتی۔ نشہ کرنے والا شخص اچھا خاصا مریض بن جاتا ہے اور اس کی حالت غیر ہو جاتی ہے۔ ثابت قدمی اور حوصلہ مندی سے کام لیا جائے تو اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تمباکو انتہائی مضر صحت ہے لیکن حیرانی کی بات ہے کہ پوری دنیا میں اس کا استعمال ہر جگہ ہوتا ہے اور اس کے استعمال کے طریقے بھی مختلف ہیں مثلاً سگریٹ نوشی، سگار اور حقہ کی صورت میں تمباکو استعمال ہوتا ہے۔ تمباکو کے بہت سے نقصانات ہیں۔ تمباکو پینے والے کو اس کی عادت پڑ جاتی ہے اور نہ ملنے پر بے چینی اور تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ نشہ کرنیوالے کی صحت کمزور ہو جاتی ہے اور وہ کوئی بھی بھاری کام کرنے سے جلد اکتا جاتا ہے جسم میں تھکاوٹ کا احساس زیادہ ہوتا ہے اس کے علاوہ بہت سی بیماریاں اس کو لگ جاتی ہیں لہٰذا اس کا تدارک بہت ضروری ہے۔
(علی حمزہ)
ali.hamza@gmail.com