کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت میں پولیس افسران کا گٹکا چوری کیس میں چالان پیش کردیا گیا ہے ۔جمعرات کو کراچی کی مقامی عدالت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف گٹکا چوری کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے دو پولیس افسران کے خلاف مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے چالان منظور کرتے ہوے پولیس افسران محمد اکرم اور خادم حسین کو طلب کرلیا،چالان میں کہا گیا ہے کہ تھانہ مومن آباد پولیس نے بھاری مقدار میں گٹکا بنانے والا سامان برآمد کیا، ملزمان نے سامان فروخت کرنے کی نیت سے ڈی پی او اورنگی کے دفتر سے متصل کمرے میں منتقل کیا، ڈی پی او کی تحقیقات کے بعد دونوں پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان کے خلاف مال مقدماتی کو منتقل کرنے اور چوری کرنے کا جرم ثابت ہے، مقدمہ میں 6پولیس افسران و اہلکار گواہ ہیں، عدالت نے چالان منظور کرتے ہوے سماعت 4نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے دونوں افسران کیخلاف چالان منظور کرلیا۔