• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسری عالمی جنگ 2117 کے آخر میں ہوئی۔
ایک طرف بنو اسٹیفن ہاکنگ، دوسری طرف بنو آئن اسٹائن۔
اسٹیفن ہاکنگ کے ماننے والے دعوی کرتے تھے،
ہر کہکشاں میں بے شمار بلیک ہول ہوتے ہیں۔
آئن اسٹائنیے کہتے ہیں،
کائنات میں ایک بھی بلیک ہول نہیں۔
پہلے ایک دوسرے کے خلاف کتابیں لکھی گئیں،
پھر لیبارٹریوں کے لاؤڈاسپیکرز سے خطبے دیئے گئے،
پھر ایک دوسرے کے سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی،
آخر کار جنگ شروع ہو گئی۔
تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ سائنس دان یا فلسفی ہی آپس میں لڑتے ہیں۔
شکر ہے کہ ہم اہل مذہب امن سے رہتے ہیں۔

تازہ ترین