• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل نما مصری ہوٹل عوام کی توجہ کا مرکز ، سزائے موت پر مصالحے دار گوشت دیا جاتا ہے

قاہرہ (مانیٹرنگ سیل )مصر ی شہر المنصورہ کے ایک ہوٹل کو جیل کی شکل کا بنایا گیاہے ،جس میں کھانوں کے نام بھی سزاؤں کی دفعات پر رکھے گئے ہیں اور اگر کوئی صارف سب سے بڑی سزا سزائے موت مانگے تو اسے مشرقی مصالحے دار گوشت دیا جاتا ہے،ہوٹل پوری طرح سے جیل کا منظر پیش کرتا ہے اور عوام کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔گاہکوں کو کھانا بھی جیل کی کوٹھری نما کمروں میں دیا جاتا ہے۔ہوٹل کے مالک ولید نعیم کے مطابق ہوٹل میں صارفین کو کھانا پیش کرنے کیلئے بنائے گئے کمرے قیدیوں کے سیل سے مماثلت رکھتے ہیں ،ہوٹل میں کھانوں کے نام سزاؤں کے مطابق رکھے گئے ہیں جس میں صارف سب سے بڑی سزا سزائے موت کو مانگے تو اسے مشرقی مصالحے دار گوشت اور عمر قید مانگنے والے کو کم مصالحے دار گوشت کا سینڈوچ پیش کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین