پشاور(جنرل رپورٹر)دنیا بھر میں ہراڑھائی منٹ میں ایک شخص پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا ہوجاتا ہے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے عوام میں آگاہی مہم شروع کردی ہے ،محکمہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر اڑھائی منٹ میں ایک شخص میں پھیپھڑوں کے کینسرکی تشخیص ہوتی ہے، فضائی آلودگی اور تمباکونوشی پھیپھڑوں کے کینسر کی بڑی وجوہات میں شامل ہے، اسی طرح یہ مرض موروثی بھی ہوسکتا ہے، جس کی علامات میں سانس میں دشواری، مسلسل کھانسی، وزن میں کمی اور سینے میں دردشامل ہے، سگریٹ نوشی کی وجہ سے پھیپھڑے زہریلے مادوں سے بھرجاتے ہیں جو کینسر کا سبب بنتے ہیں، محکمہ صحت نے اس ضمن میں پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا جس میں لوگوں کو تمباکو نوشی کا استعمال ترک کرنے اور صحت مند زندگی گزارنے پر زوردیا گیا ہے ۔