• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلا امتیاز لگا ئی گئی ریگولیٹری ڈیو ٹی پرنظر ثانی کی جائے،ثاقب مگوں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے نائب صدر ثاقب فیاض مگو ں نے وزارت تجارت اور ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ 731اشیاء کی در آمدات پر حال ہی میں بلا امتیاز لگا ئی گئی ریگولیٹر ی ڈیوٹی کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جا ئے کیو نکہ اسکی زد میں وہ صنعتی خام مال بھی آگئے ہیں جو کہ ملک میں پیدا نہیں ہو تے یہ با ت انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برا ئے امپورٹ کے ممبران سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی جس کا اجلا س قائمہ کمیٹی کے چیئر مین خرم اعجاز کی سر براہی میں فیڈریشن ہاؤس کراچی میں ہوا۔انہوں نے کہاکہ ریگو لیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے متعلق فیصلہ کر تے وقت نہ ہی ایف پی سی سی آئی کو اور نہ ہی کسی بھی متعلقہ ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا گیا اور یکطرفہ طور پرریگو لیٹری ڈیوٹی لگا دی گئی انہوں نے مزید کہاکہ خا م ما ل جو کہ ملک میں پیدا نہیں ہو تا کی در آمد پر ریگو لیٹری لگانے سے ان کی در آمدی لا گت میں خا طر خواہ اضافہ ہو گا جسکی وجہ سے ان اشیاء کی قا نو ناً درآمدات کی حوصلہ شکنی اور اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔چنا نچہ انہوں نے تجویز دی کہ پر تعیش اشیا ء پر بھی ریگو لیٹری ڈیوٹی اس حد تک نہ بڑ ھائی جا ئے کہ اس سے ان اشیاء کی اسمگلنگ کو تر غیب ملے ۔ اس موقع پر خرم اعجاز نے کہاکہ ریگو لیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے تجارتی خسارے میں کمی نہیں ہو گی۔ مختلف ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے بھی ایسے خا م ما ل جو کہ ملک میں نہیں بنتا پر ریگو لیٹری ڈیوٹی کے نفاذ پر اپنے تحفظات و خدشات کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں شبیرمنشا چیئرمین پالیما اور طا رق ذکریا سینئر وائس چیئر مین سوپ مینو فیکچررز ایسوسی ایشنزنے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین