• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب لیگ نے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ایران کو قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) عرب لیگ نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں ایران کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تہران خطے کے ممالک میں مداخلت کررہا ہے ، عرب ممالک نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ ایران حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کررہا ہے ،اجلاس میں خطے میں ایرانی مداخلت اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی مذمت کی گئی ،ایران نے عرب لیگ کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی وقعت نہیں ہے ، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک خطے میں تقسیم اور تفریق کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتائج منفی ہی نکلیں گے، قبل ازیں عرب وزراء خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل کیخلاف اقوام متحدہ میں عرب نمائندے تہران کیخلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کریں ، اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے،مگر ہم ایران کی معاندانہ سرگرمیوں اور سازشوں پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے، عادل الجبیر نے کہا کہ ایران کے ساتھ رعایت سے خطے کا کوئی دارالحکومت بھی میزائل حملوں سے محفوظ نہیں رہے گا ، دوسری جانب ایران نے عرب لیگ کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی وقعت نہیں ،ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک خطے میں تقسیم اور تفریق کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتائج منفی ہی نکلیں گے، اجلاس کے دوران بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ کا کہنا تھا کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کا لبنان پر ʼمکمل قبضہ ہے،انھوں نے کہا کہ ʼخطے میں اس وقت ایران کا سب سے بڑا بازو دہشت گرد حزب اللہ ہے،بحرینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ʼحزب اللہ نہ صرف لبنان کی سرحد کے اندر کارروائی کرتی ہے بلکہ ہم تمام ملکوں کی سرحدوں کو پار کرتی ہے جو عرب قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے گذشتہ روز قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں منظور کردہ قرار داد کو تاریخی قرار دیا ہے، العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنی متعدد ’ٹویٹس‘ میں انہوں نے لکھا کہ عرب لیگ کے وزراء خارجہ اجلاس میں عرب ممالک میں ایرانی مداخلت کی کھل کر مذمت کی گئی ہے۔
تازہ ترین