گھارو (نامہ نگار ) قومی شاہراہ پر گھارو پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کراچی سےجھڈو جانے والے ٹرک سے تین چھالیہ کی بوریاں گٹکے کا سامان برآمد، ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گھارو پولیس نے ایس ایچ او راجہ طارق کی سربراہی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے آنے والی ایک ٹرک سے گٹکے میں استعمال ہونے والی تین بوریاں چھالیہ اور گٹکے کا سامان برآمد کر لیا جب کہ ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور آچار چوہان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی تشویش کے مطابق مذکورہ ٹرک گٹکے کی بوریاں کراچی سے جھڈو لے جارہا تھا۔