• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد کی محافل امن و محبت کے فروغ کا موثر ذریعہ ہیں،احمد حسین ترمذی

مونٹی کیاری(نمائندہ جنگ)میلاد کی محافل امن و محبت کے فروغ کا موثر ذریعہ ہیں۔حضرت محمدؐ ہادی کائنات بن کر تشریف لائے اور دنیا کو چند سالوں میں علم و عرفان سے مالامال کیا۔عرب کے بادیہ نشین اور تہذیب و تمدن سے نا آشنا لوگ دنیا کے رہبربن کر انسانی اقدار کے علمبردار بن گئے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہل سنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے صدر علامہ پروفیسر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے گاردا ہوٹل مونٹی کیاری میں محفل میلادالنبی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ حضوراکرم ؐ کے جانی دشمن آپ کے خلق عظیم کی بدولت آپ کے جانثار و محافظ بن گئے۔بڑے بڑے حکمران جن میں حبشہ کے بادشاہ حضرت نجاشی،دومتہ الجندل کے شاہ اکیدر،عمان کے شاہ جنیفر سرکار مدینہ کے غلام بن گئے۔نجد کے وحشی،تہامہ کے بدو اور صحرائوں کے خانہ بدوش آپ کی تعلیمات کے داعی اور مبلغ بن گئے۔ محفل کے مہمان خصوصی پیر سید رفاقت حسین شاہ ترمذی تھے۔مولانا حافظ محمد فاروق نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔ صاحبزادہ سید مرتضی شاہ، سید جعفر رفاقت،چوہدری عتیق کھٹانہ، چوہدری اورنگ زیب کے علاوہ کثیرتعداد میں ثناخوانوں نے بارگاہ رسالت میں منظوم ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
تازہ ترین