• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےآئی سی ٹی پر ایگزامینیشن میں تاخیر سے تجارت کو مشکلات کا سامنا ہے،محمدعامر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد عامر نے کہا ہے کہ کے آئی سی ٹی پر ایگزامینیشن میں تاخیر سے تجارت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایک جانب کے آئی سی ٹی سے کلیئرنس میں تاخیر سے امپورٹرز کا مالی نقصان کا سامنا ہے تو دوسری جانب خام مال نہ ملنے سے صنعتوں کا پیدواری عمل متاثر ہو رہا ہے پیدواری یونٹس بند ہو رہے ہیں محمد عامر نے کہا کہ اس وقت 300کنٹینر کلیئرنس نہ ہونے سے کے آئی سی ٹی پر پھنسے ہیں ،امپورٹرز جو کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے پریشان تھے کلیئرنس میں تاخیر سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں جنرل سیکریٹری کسٹمز ایجنٹس کا کہنا ہے کہ ایگزامینیشن میں تاخیر کی وجہ ایگزامینرز کی کمی ہے ۔ انہوں نے ممبر کسٹمز اور چیف کلکٹر سے اپیل کہ کہ وہ ایگزامینیشن میں تاخیر کا نوٹسلیںاور ٹریڈ کو مالی نقصان سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کریں ۔
تازہ ترین