• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، فاٹا بل ایجنڈے سے نکالنے پر اپوزیشن کا واک آئوٹ، کیوں نکالا کے نعرے

Todays Print

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے فاٹا اصلاحات بل نکالنے پر اپوزیشن جماعتوں نے ’’فاٹا کو کیوں نکالا‘‘ اور’’گو ایف سی آر گو‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئےکارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ارکان نے اسپیکر ڈائس پر دھرنا دے دیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، نو نو اور شیم شیم کے نعرے لگائے، کورم پورا نہ ہونے پر کارروائی برخاست ہو گئی۔شاہ جی گل آفریدی کہا کہ فاٹا اصلاحات بل کو ایجنڈے سے نکال کر ہاؤس پرڈکیتی ڈالی گئی۔ جبکہ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایجنڈےمیں ردوبدل ایوان اور پاکستان کےہر شہری کےساتھ زیادتی ہے،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ایجنڈے میں تبدیلی کا ملبہ وزیر پارلیمانی امورپرگرادیا، شیخ آفتاب نےواضح کر دیاکہ سوچ بچارسےایجنڈا تبدیل کیاگیا ہے دوتین روزمیں یہ بل دوبارہ ایجنڈے پرآجائےگا، ڈپٹی اسپیکر نے فاٹا بل کے ایجنڈےسے اخراج کوتکنیکی غلطی قرار دیدیا۔ وقفہ سوالات کے بعد قومی اسمبلی کےاجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تواجلاس کےایجنڈے کوراتوں رات تبدیل کرنےپرشاہ جی گل آفریدی، شہاب الدین خان، مراد سعید، شازیہ مری، شیر اکبر ایڈووکیٹ نےشدید احتجاج کیا، قبائلی ارکان نے ایجنڈےکی کاپیاں پھاڑتے ہوئے شدید ہنگامہ آرائی کی، شاہ جی گل آفریدی نےانتہائی طیش میں آتے ہوئےکہاکہ ہمیں غدارنہ بنائو، ہمیں باغی نہ بناؤ، ہاؤس کو رسوانہ کرو ہم پاکستان کےساتھ ہیں یہ آخری موقع ہے، ہاؤس پرڈکیتی ڈالی گئی ہے۔شہاب الدین خان نے کہاکہ یہ ڈاکو کا ایجنڈا ہے، یہ ڈاکو کہاں سے آیاجس نے فاٹابل ایجنڈ ے سے خارج کروا دیا۔ وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمدنے وضاحت کی کہ سوچ بچار کے بعد ایجنڈا تبدیل کیاگیا، آئندہ دوتین روزمیں دوبارہ آجائے گا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےکہاکہ اس معاملے پر وزیرسیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نےمجھ سے رابطہ کیا تھا میں نے واضح کیاکہ ہم بل کی حمایت کرینگے۔ انہوں نے ایجنڈے کو ہی تبدیل کردیا، پارلیمنٹ کے ساتھ مذاق کیا گیاہے، ہم سےحکومتی رابطے کا کیا فائدہ؟ ہم پہلے ہی کہہ چکےہیں کہ حکومت پارلیمنٹ کواہمیت نہیں دے رہی، آج ثابت ہوگیا۔ اس موقع پراپوزیشن ارکان نے فاٹا کو کیوں نکالا، شیم شیم نونو کے نعرے لگائے۔

تازہ ترین