• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرعاصم کی رینجرزکی جانب سے گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت11جنوری تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ‏ڈاکٹرعاصم حسین کی رینجرزکیجانب سےگرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت رینجرز وکیل کی جانب سےجواب داخل کرنےکی مہلت طلب کرنےپر گیارہ جنوری تک ملتوی کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں ‏ڈاکٹرعاصم حسین کی رینجرزکی جانب سے گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈاکٹرعاصم کےوکیل کا کہنا تھا کہ ‏ڈاکٹرعام کورینجرزکی جانب سےغیرقانونی طور پرگرفتارکیا گیا اور نوے روز تک رینجرز نے اپنی حراست میں رکھا۔ ڈاکٹر عاصم کی رینجرزحراست کوغیرقانونی قراردیا جائے۔ جبکہ عدالت میں رینجرزکےوکیل کی جانب سےاستدعا کی گئی کہ جواب جمع کروانےکی مہلت دی جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سماعت ملتوی کرنے کی باربار مہلت نہیں دی جائےگی۔ رینجرزکی وکیل آئندہ سماعت پرہرصورت جواب جمع کرائے۔ عدالت نے ذکیس کی مزید سماعت گیارہ جنوری تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین