• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ میٹروپولیٹن کودئیے گئے فنڈز کے بارے میں تحقیقات کرائیں ٗ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئرناظم ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ آغا سروربازئی نسیم الرحمن سلیم قریشی میر منظور سرپرہ عمرفاروق دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ میٹروپولیٹن کودئیے گئے فنڈز کے بارے میں تحقیقات ضرورکرائیں انہوں نے کہاکہ میٹروپولیٹن کونئی مشینری کےلئے دئیے گئے فنڈز میں سے پہلے35کروڑکی خریداری مڈل مین کے ذریعے کی گئی اور اب 45کروڑمشینری کی خریداری کی تیاری مکمل ہوچکی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ میٹروپولیٹن کے تمام اکائونٹ کو غیر ضروری ادائیگیوں سے فوری طورپر روکا جائے اورمیٹروپولیٹن کا جب تک آئینی بحران ختم نہیں ہوتا اس وقت تک میٹروپولیٹن کے مالی معاملات پر خصوصی نظر رکھی جائے ۔
تازہ ترین