• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا ارکان کاپارلیمنٹ کے باہراحتجاج، فضل الرحمٰن ، اچکزئی ،قادر بلوچ کیخلاف نعرے

Todays Print

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل پیش نہ ہونے پر فاٹا ارکان پارلیمنٹ نے کارکنوں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر شدیداحتجاج کیا، پیر کو پارلیمنٹ ہا ئوس کے باہر شاہ جی گل آفریدی اور شہاب الدین نے فاٹا اصلاحات بل اسمبلی میں پیش نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کار کنو ں نے مولانا فضل الرحمٰن ، محمود اچکزئی اور عبدالقادر بلوچ کے خلاف نعرے لگائے، شاہ جی گل آفریدی اور شہاب الدین پارلیمنٹ کا مرکزی دروازے کا راستہ بند کر کے کھڑے ہوگئے، باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ راتوں رات ہمارے اوپر ڈرون سے بھی بڑا حملہ ہوا، یہ ملک توڑنے کی سازش ہے، شہاب الدین نے کہا کہ قبائل کو بغاوت اور الگ ریاست بنانے پر مجبور کیا جارہا ہے، ہمیں جائز حقوق نہیں دیئے جا رہے۔ اگر حکومت کی کوئی مجبوری تھی تو پہلے اتحادیوں سے بات کر لیتے۔یہ قبائلیوں کے ساتھ ظلم ہے۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں اور فاٹا ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ آئے ہوئے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

تازہ ترین